نئی دہلی:اداکارہ رانی مکھرجی کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’ مردانی 2‘ میں منفی کردارنبھانے والے وشال جیٹھوا کا کہنا ہے کہ ’ فلم میں اپنے کردارکو پردے پر بہترین انداز میں پیش کرنے کےلئے میں روزانہ باتھ روم میں خود کو 4 گھنٹے کے لئے قید رکھتا تھا۔
واضح رہے کہ یہ فلم باکس آفس پر اچھا مظاہرہ کر رہی ہے ساتھ ہی فلم میں وشال جیٹھوا کی اداکاری کو کافی سراہا جا رہاہے۔
ایک انٹرویو میں وشال نے فلم کی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ سفر کافی جذباتی رہا ہے۔ ’ میرے لئے یہ بہت زیادہ سخت تھا ،لیکن مجھے معلوم تھا کہ ایکٹر کے طو رپر مجھے خود کو ثابت کرنا تھا، جذباتی طور پر میرے لئے اس فلم کا سفر درد بھرا رہا ، مجھے پتہ تھا کہ لوگوں کو میرا کردار پسند آئے گا ،مجھے لوگوں کو سنی (خود وشال)سے نفرت کرانی تھی ، اس لئے میں نے سخت محنت کی ، میرے لئے یہ آسان نہیں تھا۔
وشال نے مزید کہا کہ ’ میں گھر جا کر خود کو باتھ روم 4گھنٹے کے لئے قید کرلیا کرتا تھا اور سنی کے جیسا رویہ اپنانے کی کوشش کرتا تھا، میں سنی کی طرح باڈی لینگویج اور پوسچر کےلے خود کو تیار کر رہا تھا اس سے میں بہت تھک گیا تھا کیونکہ وہ جس طرح کا شخص ہے ،اس کے جیسا کوئی نہیں بننا چاہتا ہے ، ہماری فلم اس طرح کے لوگوں کو متنبہکرتی ہے ۔
بتادیں کہ فلم مردانی 2میں وشال کے ذریعہ نبھائے گئے کردار کا نام سنی ہے۔ وشال اس فلم سے قبل کئی سارے کامیاب ٹی وی پروگرام جیسے ’ ویر پتر ہنومان، کرائم پٹرول، ایک دوجے کے واسطے، دیا باتی اور ہم، تھپکی میں اپنی اداکاری کا جلوہ دیکھا چکے ہیں۔