'We really lost Bachmouth': Zelinsky's confessionتصویر سوشل میڈیا

قیف: یوکرین کے ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین پاگل ہیں،۔ زیلنسکی نے یہ بات یوکرین کی جانب سے جوابی کارروائی کیے جانے سے پہلے یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے یورپ کا دورہ کر رہے تھے۔زیلنسکی نے اٹلی میں مییڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوتین کے لیے ایک مذاق ہے اور وہ سمجھ نہیں پا رہا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ وہ ایک پاگل انسان ہے۔ روس نے جنگ شروع کی اور روس نے لا تعداد جانیں لے لیں۔ جنگ ہماری سرزمین پر ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہم نے کوئی ہوائی منصوبہ تجویز نہیں کیا ہے۔ہم نے جنگ ختم کرنے اور اس صورتحال سے کیسے نکلنا ہے راستہ بتانے کے لیے یوکرین کی شرائط پر ایک 10 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔اپنے یوکرینی امن فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین کے صدر نے کہا کہ یوکرین قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون، عوام ، اقدار کا احترام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک یا بااثر افراد یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کریں گے۔ یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والے بحرانوں پر قابو پانے اور جنگ کے خاتمے میں مدد کے لیے تیسرے فریق کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیلینسکی نے اطالوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک مہذب ریاست ہیں اور منصفانہ امن چاہتے ہیں اور ہم قاتلوں کے لیے قرار واقعی سزا چاہتے ہیں۔ایک روز قبل ہی روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یوکرینی دارالحکومت قیف میں پٹرائیٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو ہائپرسونک کنزہل میزائل حملے میں تباہ کردیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کی یونٹوں اور گولہ بارود کے ذخیرہ کرنے والے گوداموں پر سمندری اور فضائی حملے کر کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *