Voice for Peace and Justice Celebrated International Language Dayتصویر سوشل میڈیا

سری نگر:دی وائس فار پیس اینڈ جسٹس (این جی او) نے جموں و کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ کے تعاون سے گذشتہ روز ”کشمیری زبانوں کے فروغ کے عنوان سے ٹاو¿ن ہال گاندربل میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جس میں کشمیر کے علماءکرام ،پروفیسرز، طلبا ، سول سوسائٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے داشوروں اور ماہرین سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران وائس فار پیس اینڈ جسٹس نے کشمیری زبان میں سال 2022 کا کیلنڈر جاری کیا۔ تاکہ کشمیری زبان کا رسم الخط کے ساتھ گھر گھر پہنچ سکے۔ کشمیری زبان کے فروغ کے لیے تقریب کے دوران صوفیانہ موسیقی کی دھن بھی گونجی۔

اس موقع پر کشمیری ادب کے معروف ماہر پروفیسر محمد زمان آزردہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری مادری زبان کشمیری معدومیت کے دہانے پر ہے اور ہم کشمیری ہی اس کے ذمہ دار ہیں۔ شعبہ ابلاغ عامہ و صحافت کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے اس قسم کے پروگرام کے انعقاد کے بعد ایک سنگ میل چھوڑنے پر وائس فار پیس اینڈ جسٹس اور جموں و کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس قسم کا پہلا پروگرام ہے جہاںکشمیریوں کو اپنی مادری زبان کے فروغ اور تحفظ کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ۔بدقسمتی سے ہم نے تصوف کو اپنی زبان سے نکال لیا جبکہ تصوف ہی کشمیر ری زبان کو فروغ دینے کا اصل ذریعہ اور نمائندہ ہے۔کشمیری زبان امن بھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی نمائندگی کرتی ہے۔

اسکول اور کالج میں کشمیری زبان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تنظیم کے صدر اور معروف سماجی کارکن فاروق گاندربل نے کلمات تشکر کہے اور اپنی تقریر میں کہا کہ کشمیری زبان ہماری شناخت ہے لیکن بدقسمتی سے سرحد پار سے ایک حکمت عملی کے تحت ہماری زبان کو مٹانے، دہائیوں کی طویل شناخت اور ہمارے ثقافتی تانے بانے کو برباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائس فار پیس اینڈ جسٹس اور جموں و کشمیر یوتھ ڈیولپمنٹ فورم تصوف، کشمیری زبان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بحالی میں پیش پیش ہے۔دیگر مقررین میںپروفیسر شہباز ہکبری، پروفیسر فیاض احمد نیکا، ڈاکٹر سجاد احمد، غلام رسول کامری، صدرانجمن شعرائے کشمیر سید عابد گوہر، صدر سول سوسائٹی کشمیر الطاف احمد،شہریار ڈار، ذیشان فاروق ڈار، اعجاز کاووسی، اشفاق احمد خان، چیئرمین ہل ٹاپ ایجوکیشنلانسٹی ٹیوٹ، بلال احمد بھٹ سماجی کارکن شامل تھے۔اختتام پر مہمانوں اور شرکا میں اسناد، کشمیری شال میڈل اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *