Wade, Maxwell, Swepson help Australia avoid clean sweep as Kohli 85 is in vainتصویر سوشل میڈیا

سڈنی: یہاں ایس سی جی میںمصنوعی روشنی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار ہاف سنچری کے باوجود ہندوستان12رنز سے ہار کر کلین سوئپ کرنے سے چوک گیا۔اس سے قبل کھیلے گئے لگاتار دو میچ جیت کر ہندوستان کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش کا بہترین موقع ملا تھا۔ لیکن 18ویں اوورکی پہلی گیند پر زمپا نے جارحانہ انداز سے بلے بازی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کو زبردست چکمہ دیا۔

پانڈیا نے اچھی خاصی فلائٹ کے ساتھ گیند کی پانڈیا نے لانگ آن کی جانب چھکے کے لیے ہٹ کرنے کی کوشش کی لیکن گیند تیزی سے اسپن ہوئی اورگیند بلے کا باہری کنارہ چومتے ہوئے تھرڈ مین پر تعینات کپتان فنچ کے ہاتھوں میں جا کر رکی۔اور یہیں سے میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔ پانڈیا کے آو¿ٹ ہوتے ہی آسٹریلیا خیمے میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے کیونکہ ان سب نے اب جیت کی خوشبو سونگھ لی تھی ۔

ورنہ پانڈیا جس بے دردی سے آسٹریلیائی بولروں سے باز پرس کر رہے تھے اس سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ہدف کسی بھی لمحے پورا ہو سکتا ہے کیونکہ پانڈیا صرف13گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ20اور کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے25گیندوں پر 44رنزبنا کر آسٹریلیائی خیمے میں مایوسی کی لہر دوڑا رہے تھے۔ 7رنز کے اضافہ کے بعد جب کوہلی بھی 61گیندوں پر 4چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے85رنز بنا کر فاسٹ بولر اینڈریو ٹائے کا شکار ہو گئے تو پھر اسی کا انتظار رہ گیا تھاکہ آسٹریلیا کو کتنے رنز سے فتح ملتی ہے۔

ہندوستان کی طرف سے شکھر دھون نے 21 گیندوں پر 28رنز بنائے اور تین چوکے لگائے۔اصل بلے باز راہل اور سریش ایر کھاتہ تک نہیں کھول سکے ۔آسٹریلیا کی جانب سے لیگ اسپنر مچل سوئپن نے4اووروں میں23رنز کے عوض3وکٹ لیے۔ٹائے اور زمپا کو ایک ایک وکٹ ملی۔ قبل ازیں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20اووروں میں 5وکٹ پر 186رنز بنائے۔وکٹ کیپر ویڈ اور آل راو¿نڈر میکسویل نے شاندار ہاف سنچریاں بنائیں اور تیسرے وکٹ کے لیے 90رنز کی پارٹنر شپ کر کے آسٹریلیا کو ایک قابل دفاع اسکور دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ویڈ نے 53گیندوں پر7چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے80اور میکسویل نے 36بالوں پر تین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ54رنز بنائے۔کپتان فنچ کھاتہ کھولے بغیر واشنگٹن سندر کا شکار بن گئے۔ہندوستان کی طرف سے واشنگٹن سندر دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔ جبکہ نٹراجن اور شردل ٹھاکر کو ایک ایک وکٹ ملی۔ مچل سوئپن کو مین آف دئی میچ اور ہاردیک پانڈیا مین آف دی سریز قرار دیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *