Wagner affiliated channel claims Prigozhin’s plane was shot down by defense ministryتصویر سوشل میڈیا

ماسکو(اے یو ایس ) واگنر گروپ سے وابستہ ایک ٹیلی گرام چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طیارے میں کرائے کی ملیشیا کے سربراہ یوگینی پریگوژن سوار تھے،اسے روسی وزارت دفاع نے تفیرکے علاقے میں فضا میں مار گرایا ہے۔واگنر گرے زون سے وابستہ ٹیلی گرام چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع کی فضائی دفاعی فورسز نے طیارے کو مارگرایا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یہ اطلاع ملی ہے کہ یوگینی پریگوڑن سے تعلق رکھنے والے ایمبریر لیگیسی 600 نجی طیاروں میں سے ایک 18 بج کر 20 منٹ پر ریڈار سے غائب ہوگیا۔اس کی روانگی کے بعد حکام نے عملہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے روسی وزارتِ دفاع اور ایئر ڈیفنس یونٹس کو واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا ہے“۔

چینل نے مزید کہا کہ ایک اور نجی طیارہ بھی پریگوڑن کا ملکیتی ہے۔ یوگینی پریگوڑن کا ملکیتی دوسرا نجی طیارہ ، ایمبریر ای آر جے -135 بی جے ‘لیگیسی 650’ ہے۔اس کا نمبر آر اے -02748 ہے اور یہ فی الحال ماسکو کی فضا میں پرواز کر رہا ہے۔یہ طیارہ یوگینی پریگوژن کے ایک اور آر اے -02795 نمبر والے طیارے کے حادثے کے بعد محو پرواز تھا۔روس کی وفاقی ایجنسی برائے فضائی ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اس نے بدھ کے روز تفیر ریجن میں گر کر تباہ ہونے والے ایمبریر طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ایجنسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پریگوڑن بھی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز کے مسافروں کی فہرست میں شامل تھے۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے تاس کے مطابق مسافروں کی فہرست میں یوگینی پریگوڑن کا پہلا اور آخری نام شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *