Want to enjoy snow, buy snow sprays and spray on each other at home: Fawad Chaudhryتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد :جہاں ایک جانب پاکستان کے برف سے ڈھکے تفریحی و سیاحتی مقام مری میں برف میں پھنس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر23ہو جانے سے ہلاک شدگان کے لواحقین کے رنج و غم میں مزید اضافہ ہوا وہیں دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یہ بیان دے کر ان کے زخموں پر اور بھی نمک چھڑک دیا کہ جن لوگوں کو برفبای سے لطف اندوز ہونے کا شوق ہے تو اتنا پیسہ خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ گھر پر بیٹھو اوراپنے اس ذوق و شوق کی تکمیل کے لیے برف والا اسپرے خریدو اور گھر میں ہی ایک دوسرے پر برف کا اسپرے کر کے برفباری کے مزے لو۔لوگوں کو کامن سنس استعمال کرنا چاہئے۔

فواد چودھری نے کہا کہ مری میں کثیر تعداد میں لوگوں کے پہنچنے کے باعث انتظامیہ کے لیے صورت حال کو سنبھالنا مشکل ہو گیا تھا۔واضح ہو کہ گذشتہ روز مری میں زبردست برفباری میں22افراد کے ہلاک ہونے کیاطلاع ملی تھی۔ جن میں 10 مرد، دو خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کلڈنہ کے علاقے میں سڑک پر پھنسی چار گاڑیوں میں ہوئیں۔ ان میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار نوید اقبال اور ان کے خاندان کے آٹھ افراد کے علاوہ مردان سے تعلق رکھنے والے چار شہری اور ایک اور خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *