Want to transform India into a manufacturing hub, says PM Narendra Modiتصویر سوشل میڈیا

تاشقند: (اے یو ایس)وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان کو مینوفیکچرنگ کے مرکز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پوتین کی تقریروں سے ہوا۔اس سربراہی اجلاس میں علاقائی سلامتی کے چیلنجز، تجارت اور توانائی کی فراہمی کو بڑھانے کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ مودی چوٹی کانفرنس کے موقع پوتین اور ازبک صدر شوکت مرزیوئیف و دیگر رہنماؤں کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم مودی جمعرات کی شام میں ہی سمرقند پہنچ گئے تھے۔

وزیر عظم کی ازبکستان روانگی سے قبل ان کے دورہ کے بارے میں نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے کہا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر مسٹرمودی آج شام سمرقند کے 24 گھنٹے کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ ایس سی او کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایس سی او کی چوٹی کانفرنس میں بہت کم وقت کے لیے قیام کریں گے۔ وہ آج رات دیر گئے سمرقند پہنچیں گے اور کل صبح چوٹی کانفرنس شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دو سیشن ہوں گے، ایک سیشن ممبران کے لیے بند کمرے میں ہو گا اور دوسرا ایک توسیعی اجلاس ہو گا جس میں مبصرین اور خصوصی مدعو ممالک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔مسٹر کواترا نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کے بعد ازبکستان کے صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے علاوہ کچھ دیگر لیڈروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے بعد وہ کل رات ہی ہندوستان واپس آجائیں گے۔جب صحافیوں کی جانب سے چوٹی کانفرنس میں موجود روسی صدر ولادی میر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں کے امکان یا پروگرام کے بارے میں پوچھا گیا تو سیکرٹری خارجہ نے صرف اتنا کہا کہ جیسے ہی پروگرام کا فیصلہ ہو گا اطلاع دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *