نیشنل ایکویلیٹی پارٹی جموں و کشمیر گلگت بلتستان اینڈ لداخ (این ای پی جے کے جی بی ایل) کے چیرمین اور معروف سماجی کارکن پروفیسر سجاد راجہ نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیر سے متعلق قائم آل پارٹی گروپ کی پول کھولی ہے۔
انہوں نے معروف دانشور، مصنف، حقوق انسانی اور امن کے علمبردار برطانوی شہری اور کشمیری رہنما ڈاکٹر شبیر چودھری کوانٹرویو دیتے ہوئے اس گروپ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس گروپ کا حقیقی ایجنڈا کیا ہے اور وہ کس کے لیے کام اور ترجمانی کر رہا ہے اور کس کی بھلائی کے لیے کوششوں میں لگا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس گروپ کے قیام کے اغراض و مقاصد وادی کشمیر میں پاکستانی یجنڈے کو فروغ دینا اور عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تشہیر کرنا ہے۔
![Watch "What is the real agenda of All Parties Parliamentary Group on ‘Kashmir’ -'Lobby for Pakistan'?" on YouTube](https://urdutahzeeb.com/wp-content/uploads/2021/06/pak-bartni.jpg)