‘We have atom bomb’: Pak leader threatens India after Bhutto's remarksتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : ایک ایسے مہینے کے دوران، جس میں جو سقوط پاکستان ، قیام بنگلہ دیش اور پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شاندا فتح نیز ا پنے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جنرل اے کے نیازی کی قیادت میں90ہزار فوجیوں کی ہندوستانی جنرل جنرل جیت سنگھ اروڑہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا پاکستان میں سوگ منایا جا رہا ہے، پاکستان کی مخلوط حکومت میں شامل کلیدی و اہم ترین پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی
رہنما شاذیہ مری نے ہندوستان کو دھمکی دی ہے کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف ایٹمی جنگ چھیڑ سکتا ہے۔ شاذیہ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔اور ہمارے ایٹمی طاقت ہونے کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں گے بلکہ ضرورت پڑی تو اس کا استعمال کرنے سے بھی دریغ نہ کریں گے۔

انہوں نے واضح طور پر یہ کہا کہ جوہری ملک کا درجہ پاکستان کو خاموش رہنے کے لیے نہیں دیا گیا ہے۔ پاکستان جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے مزید دھمکی آمیزلہجے میں کہا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان پر بار بار الزام عائد کرنا جاری رکھا تو پاکستان خاموشی سے نہیں سنتا رہے گا۔نہ خاموش تماشائی بنا رہے گا۔شاذیہ نے پریس کانفرنس میں یہ بیان ہندوستان کے اس ردعمل کے جواب میں دیاتھا جس میں ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے توہین آمیز بیان پر بلاول بھٹو کو کھری کھوٹی سنائی تھی۔واضح ہو کہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی پر ذاتی حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایاتھا کہ ہندوستان کی حکومت مہاتما گاندھی کے بجائے ہٹلر سے متاثر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *