We know public is worried over rising inflation: says Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں لیکن میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت اپنی پوری کوشش کررہی ہے کہ ہمارے نچلے طبقے کو ایسے وقت تکلیف نہ ہو جب اشیا مہنگی ہیں۔

اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمت گزشتہ چند روز میں 100 فیصد بڑھی ہے جبکہ پاکستان میں ہم نے صرف 22 فیصد اضافہ کیا اور دنیا میں تیل کی پیداوار کرنے والے 19 ممالک کے سوا پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت سب سے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں گندم کی قیمت میں 37 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان میں صرف 12 فیصد قیمت بڑھائی گئی، دنیا میں چینی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور پاکستان میں صرف 21 فیصد قیمت بڑھائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضوں اور مختلف مالی خساروں کے باوجود ہم نے اپنی طرف سے کم سے کم اثرات نچلے طبقے پر منتقل کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کو نیچے لایا گیا ہے اس لیے سب سے سستی قیمتیں ہماری ہیں، اگر کم نہ کیا جاتا تو ایک سال میں حکومت کو 4 کھرب روپے کا فائدہ تھا حالانکہ بھارت میں ہماری سے دگنی قیمتیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *