We Should Not Monopolize Govt’: Acting Interior Ministerتصویر سوشل میڈیا

کابل: امارت اسلامیہ کے نگراں وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے امارت اسلامیہ کے بانی ملا محمد عمر مجاہد کی دسویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ حکومت پر کسی فرد کی اجارہ داری نہ ہو کہ اس میں صرف مذہبی مدارس کے افراد کو شامل کیاجائے بلکہ تمام لوگوں کو نظام میں شامل کیا جانا چا ہیے۔ حقانی نے مزید کہا کہ ہمیں اس نظام کو اتنا محدود نہیں کر نا چاہیے کہ صرف ایک مکتب فکر کے لوگ ہی اس میں خود کو دیکھیں۔ اس نظام میں ہر طبقہ شریک ہے اور یہ حکومت صرف ہمارے تحفظ کیے تشکیل نہیں دی گئی ہے بلکہ ملک کو بچانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

نگراں وزیر دفاع اور ملا محمد عمر کے بڑے بیٹے محمد یعقوب مجاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں دشمنان حکومت عوام اور حکومت کے درمیان دوری پیدا کر کے موجودہ نظام کو تباہ کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں اور اس کے لیے جھوٹ پروپیگنڈہ کرنے میں لگے ہیں۔ مجاہد نے کہا کہ عوام کو ان عناصر کے، جن کا مقصد ہی افغانستان میں کوئی آزاد یا متحدہ حکومت نہ ہونے دینے کا ہے، پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

دوسرے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے اس تقریب میں کہا کہ امارت اسلامیہ خطے کے ممالک اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہاں ہے اور وہ کسی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتااسی طرح دیگر ممالک کو بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔اگرچہ حنفی نے کسی ملک کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں بعض ممالک کی جانب سے متواتر مداخلت کی جارہی ہے۔جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ممالک سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات ہوں۔امارت اسلامیہ نے گذشتہ روز کابل میں امارت اسلامیہ کے بانی اور سابق رہنما ملا محمد عمر مجاہد کی دسویں برسی سرکاری طور پر منائی۔ملا محمد عمر مجاہد پہلے رہنما تھے۔ ان کا انتقال2013 میں ہوا تھااور تدفین صوبہ زابل میں عمل میں آئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *