Weapon's warehouse explosion in Yemen kills 10تصویر سوشل میڈیا

صنعا: (اے یو ایس )جنگ زدہ ملک یمن میں ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے کم از کم10افراد ہلاک اور35 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس امر کی تصدیق یمن کے سرکاری حکام نے کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ منگل کے روز صوبہ ابیان کے لودار ڈسٹرکٹ میں واقع دو منزلہ عمارت میں ہوا جو اسلحے کے ایک گودام کے طور پر زیر استعمال تھی۔عینی شاہدوں کے مطابق دھماکے سے تباہ ہو جانے والی اس بلڈنگ سے بچ جانے والوں کو نکالا گیا ہے۔ اس بارے میں ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ دو منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دھماکہ لادار شہر میں ہوا ہے جسے اسلحے کی ایک مارکیٹ کے طور پر جاانا جاتا ہے۔تاہم فوری طور پر اس دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے یمن 2015 سے جنگ کا شکار ہے۔ جب ایران کے حمایت یا فتہ باغی حوثیوں کی دارالحکومت صنعا میں بغاوت کے بعد عرب اتحاد نے یمن کی مدد کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *