لندن :دی ڈیموکریسی فورم ، لندن ،یو کے کے زیر اہتمام ”پاکستان کے اسلامو فوبیا سنڈروم کی معقولیت و منطق “ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد ہو رہا ہے۔جس کی صدارت ٹی ڈی ایف کے صدر لارڈ برو س کریں گے۔ یہ ویبینار25مئی2022 بروز بدھ یو کے وقت کے مطابق دوپہر 2تا4بجے سہ پہر (ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6.30تا 8.30 شب)منعقد ہوگا۔
نظامت کے فرائض مصنف اور بی بی سی کے سابق ایشیا نمائندے ہمفری ہوکسلی انجام دیں گے۔اس کے پینلسٹ میں نیوکلیائی فزیسٹ، مضمون نگار اور سماجی کارکن ڈاکٹر پرویز ہودبھائی، دی ڈیولپمنٹ کے نمائندے کنور خلدونے شاہد ، ہار ورڈ ڈیوائنیٹی اسکول میں مذہب ، جبر استبداد و تشدد اور امن سازی کی وزیٹنگ پروفیسر،یونیورسٹی آف برمنگھم میں مذہب و سیاست کی پروفیسر جوسلین سیزاری اوراحمدیہ مسلم برادری یو کے کے قومی سکریٹری برائے امور خارجہ فرید احمدشامل ہیں۔آخری کلمات ٹی ڈی ایف کے چیرمین و ممبر پارلیمنٹ بیری گارڈینر ادا کریں گے۔
