West Bengal Police lathi-charged on Bharatiya Janata Party (BJP) workersتصویر سوشل میڈیا

کلکتہ:(اے یو ایس) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے کلکتہ کے نابنا میں واقع آفس پر بی جے پی کے مارچ کو پولیس فورس کا استعمال کرتے ہوئے بند کر دیا ۔ پولیس نے مارچ کررہے بی جے پی کارکنوں کے خلاف آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

ریاست میں بی جے پی کارکنوں کے قتل کی مخالفت میں پارٹی کے زیر اہتمام یہ مظاہر ہ کیا جا رہا ہے۔مغربی بنگال کے سکریٹریٹ نابنا کے باہرسیکڑوں کی تعداد میںموجودہ بی جے پی مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ پولیس گیس آنسو اور واٹر کین کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کررہی ہے۔

بی جے پی لیڈرلاکیٹ چٹر جی نے کہا کہ پولیس ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج کررہی ہے۔کھدر پور کی جانب سے پتھراﺅ کیا جا رہا ہے،کیا پولیس یہ نہیں دیکھ رہی ہے۔بی جے پی نے بڑے پیمانے پر لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ریاستی سرکارکی پابندی کے باوجود یہ مظاہرہ کیا۔بی جے پی کے یوتھ ونگ کے نئے سربراہ تیجسوی سوریہ اس مظاہرے میں حصہ لینے کے لئے خاص طور پر کلکتہ پہنچے تھے۔

ایک طرح سے اس مظاہرے کوراجدھانی میں بی جے پی کے طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔کورونا وبا اور قانون کی خلاف ورزی کرکے کئے گئے مظاہرے کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر بی جے پی بنگال کے انچارج کیلا ش وجے ورگیہ نے کہا کہ سبھی کارکنان ماسک لگائے ہوئےہیں کیا قانون صرف ہمارے لئے ہیں؟ممتابنرجی ہزاروں کے ساتھ مظاہرہ کرتی ہیں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا سبق ہمیں ہی پڑھایا جارہا ہے۔ کیا یہ قانون ان پر نافذ نہیں ہوتے۔؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *