ماسکو: (اے یو ایس ) یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن آج اپنے 50 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اس موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے ایک بار پھر مغرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق مغربی ممالک نے روسی میڈیا اور ویب سائٹوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔لاو¿روف نے یہ بات جمعرات کے روز ڈیجیٹل بین الاقوامی تعلقات کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ روس کا فوجی آپریشن جاری ہے اور یہ آپریشن بنا کسی شک و شبہے کے اپنے مقاصد پورے کرے گا۔روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغرب نے یوکرین کے معاملے کو لے کر ان کے ملک کے خلاف ایک بھرپور جنگ کا اعلان کر دیا۔ لاو¿روف نے زور دیا کہ ماسکو کے پاس ایسی کئی دستاویزات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یوکرین حیاتیاتی اسلحہ تیار کر رہا تھا۔لاو¿روف نے سوشل میڈیا پر اپنے ملک کے خلاف جنگ پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف پروپیگنڈے کی جنگ نے روس کے خلاف نفرت کو بڑھایا ہے۔ لاو¿روف کے مطابق مغرب ہر روسی چیز سے نفرت کر رہے ہیں جن میں عوام اور کمپنیاں شامل ہیں۔لاو¿روف نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک روسی ویب سائٹوں کی بندش کے ذریعے حقیقت کو پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین کی اراضی پر فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے بعد سے متعدد مغربی ممالک جن میں امریکا سرفہرست ہے انہوں نے اپنے ہاں روس کی درجنوں سرکاری ویب سائٹوں کے علاوہ کریملن ہاو¿س کے زیر انتظام سرکاری اداروں کے مستند سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی بھی بندش کر دی۔
تصویر سوشل میڈیا