What is my fault? Aleem Khan's question to PM Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

لاہور:(اے یو ایس ) پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ عمران خان آج ا±ن کی تصویر لگا کر انہیں غدار کہہ رہے ہیں۔ ان سے زیادہ کسی نے پارٹی کے لیے قربانی دی ہے تو اس کا نام بتائیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بہت سی باتیں عوام کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔ نئے پاکستان کے لیے جو ڈھونگ رچائے گئے ہیں، وہ سب کو بتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 2010 سے 2018 تک جتنے بھی جلسے ہوئے، ان سب میں میں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔ 2010 میں جب پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تو خان صاحب نے کہا کہ آپ نے آرگنائزکرنا ہے۔

اِس کے علاوہ بھی جب بھی کوئی ایونٹ ہوا اسے میں نے آرگنائزر کیا تاکہ پی ٹی آئی پر مالی بوجھ نہ پڑے، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ایک ایسی قیادت سامنے آئے جو پاکستان کے بچوں کو روشن مستقبل دے سکے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے منحرف رہنما نے کہا کہ حکومت کے خلاف کھڑے ہونا آسان کام نہیں تھا۔ جب وہ پنجاب اسمبلی کے رکن بنے تو انہیں 15 دنوں کے اندر چار بارقومی احتساب بیورو( ناب) نے طلب کر لیا۔ چھ ماہ بعد جب بزدار کو تبدیل کرنے کی آواز اٹھی تو پھر ناب سے بلاوا آ گیا۔ پھر انہیں وہیں بٹھا لیا گیا اور وہ سو دن جیل میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عثمان بزد ارکو ہی وزیراعلٰی پنجاب بنانا تھا تو ا±نہیں خود کہہ دیتے کہ آپ کو وزیراعلیٰ نہیں بنانا۔عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب اب آپ اپنے ہی ساتھیوں میں غداری کے تمغے بانٹ رہے ہیں۔ آج وہ کہتے ہیں کہ علیم خان نے غداری کی۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ تحریک انصاف کے لیے ان سے زیادہ قربانی کس نے دی ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *