نئی دہلی: حال ہی میں امریکہ میں ایک سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کوگورے پولیس افسر کے ذریعے گھٹنے سے گردن دبائے جانے سے موت نے پوری دنیا میں ایک مرتبہ پھر رنگ و نسل کی بحث چھیڑ دی ہے ۔ کئی ایسی سوشل میڈیا پوسٹ، ویڈیو، انٹرویو موضوع بحث بن رہے ہیں۔
اسی طرح ایک ویڈیو بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کا سامنے آرہا ہے۔جب ایشوریہ شادی شدہ نہیں تھیں اور امریکی ٹی وی دنیا کے بیحد مشہور شو اوپرا ونفری شو میں گئی تھیں۔اس شو میں ایشوریہ رائے اوپرا کے درمیان ہندستانی خواتین، ان کی جنسیزندگی، ارینج میرج وغیرہ کو لیکر کافی سنگین باتیں ہنستے ہوئے کی گئیں۔
اسی دوران اوپرا نےایشوریہ سے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا ہندستان میں گورا ہونے کے چکر میں لوگ لاکھوں۔کروڑوں روپئے خرچ کردیتے ہیں؟ اس کے جواب میں ایشوریہ نے کہا کہ ہاں، ایسا ہے۔ ایشوریہ کے مطابق ہندستان جسمانی خدو خال اور رنگت کے معاملے میں بیحد مختلف ہے۔ ہندستان میں پورے پورے سنسار کے نین۔نقش والے لوگ پائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود گورے پن کے چکر میں لوگ بہت پیسے خرچ کرتے ہیں۔
ایشوریہ رائے کا خیال ہے کہ ہندستان میںجب شادیوں کے لیے اشتہار چھپنے شروع ہوئے تو لوگوں نے اس میں ایک کالم “فیئر” رکھا۔ اس کے بعد سے لگنے لگا کہ جیسے شادی ہونے کیلئے گورا ہونا ضروری ہے۔اس کے علاہ ایشوریہ نے اوپرا ونفری شوکے سوالوں کے جواب میں ہندستانی خواتین کے بارے میں ایسے جواب دئے جیسے انہوں نے ایک عالمی اسٹیج پر ہندوستانی خواتین کی رہنمائی کررہی ہوں ۔