When Priyanka Chopra Said 'Bollywood and Nepotism Go Hand in Hand'تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:بالی ووڈاداکارسشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کامعاملہ ایک بار پھر گرم ہوگیا ہے۔ پرینکا چوپڑا کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اوراقرباپروری پر بیباکی سے اپنی رائے کا اظہار کررہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ کیریئر کا ابتدائی دور ان کے لئے بہت مشکل رہا اور انہوں نے کافی جدوجہد کے بعد اپنی شناخت بنائی۔

ویڈیو میں پرینکا کہہ رہی ہیں کہ “ن اقربا پروری اور بالی ووڈ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ لیکن پچھلے کچھ سالوں میں ایسے فنکار آئے ہیں جو اسے توڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ان فنکاروں نے اپنی الگ شناخت بنائی ہے جو میں بھی کرنے کی کوشش کر رہی ہوں“۔بالی ووڈ میں آنے کے بعد اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے پرینکا نے کہا ”یہ میرے لئے بہت مشکل تھا۔ میں یہاں کسی کو نہیں جانتی تھی۔

جب میں نے یہاں قدم رکھا تب یہاں سبھی ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے۔ میں نیٹ ورکنگ میں زیادہ اچھی نہیں تھی اور نہ ہی زیادہ پارٹیوں میں جاتی تھی۔ میرے لئے بھی تھوڑا مشکل تھا لیکن میں نے اس حقیقت کو قبول کیا کہ مجھے ان سب چیزوں سے ڈرنا نہیں ہے“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *