Which order was violated by the people assembled in Tablighi Markaz:Delhi High Court asks Delhi Policeتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو زبردست پھٹکار لگاتے ہوئے نوٹس جاری کر کے معلوم کیا ہے کہ نظام الدین مرکز میں قیام کر کے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے لوگوں کے ذریعہ کس حکم یا نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔جسٹس مکتا گپتا نے دہلی پولیس کو 6 دسمبر تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے دہلی پولیس سے پوچھا کہ جب لاک ڈاٰن نافذ تھا تو لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ اس وقت کوئی اپنا ٹھکانہ کیسے بدل سکتا تھا۔ ایسے حالات میں کس حکم کی خلاف ورزی ہوئی؟سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والی وکیل آشیما منڈلا نے کہا کہ دہلی پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ ملزمین دہلی کے حضرت نظام الدین مرکز میں رہتے تھے، لیکن دہلی پولیس نے یہ نہیں کہا کہ مذہبی پروگرام چل رہا تھا۔

آشیما نے کہا کہ ملزمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ کورونا کی بیماری پھیلا رہے تھے، لیکن یہ الزام اسی وقت ثابت ہوگا جب یہ معلوم ہوگا کہ ملزمین کورونا سے متاثر تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *