White House calls for calm as violence flares between Gaza, Israelتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس ) وائٹ ہاؤس نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ جنگی ماحول میں مزید شدت لانے سے گریز کریں۔ وائٹ ہاوس سے یہ بیان اس وقت ایک ایسے وقت جاری کیا گیا جب اسرائیل کی بمباری میں اسلامی جہاد تنظیم کے ایک سینئر کمانڈر اور ایک پانچ سالہ بچہ سمیت کم از کم15افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل اور غزہ کے درمیان تشدد بھڑک اٹھا اور غزہ سے راکٹ مارے گئے۔

وائٹ ہاوس میں نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ تشدد کی اس آگ کو بھڑکنے سے روکا جائے اور ٹھنڈا کیا جائے۔ جان کربی نے مزید کہا ہم پوری سرگرمی کے ساتھ اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور علاقے کے دوسرے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ بمباری سے بھڑکنے والی صورت حال کو ٹھنڈا کیا جا سکے۔ ہم تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تصادم کو بڑھانے سے گریز کریں۔ ‘ترجمان نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اسی طرح کھڑا رہے گا۔

ترجمان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے بھڑکنے والی صورت حال کی روشنی میں کہا ‘ہم کلی طور پر اور بھر پور انداز میں اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں اسرائیل دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے اور اسرائیل کے معصوم شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت کرے۔ واضح رہے اسرائیل کے غزہ پر جمعہ کے روز کیے گئے حملہ سے فلسطین اسلامی جہاد کے کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہو گئے۔ اب اسلامی جہاد نے اپنے کمانڈر پر حملے کا جواب دینے اعلان کیا ہے اور اسرائیل کے خلاف کھلی جنگ شروع کرنے کی وارننگ دی ہے۔ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *