Wickremesinghe wins parliamentary vote to be Sri Lanka's new presidentتصویر سوشل میڈیا

کولمبو: سری لنکا کے اراکین اپرلیماں نے نگراں صدر رانیل وکرم سنگھے کو اس امید پرکہ وہ ملک کو اقتصادی و سیاسی بحران سے کامیابی کے ساتھ نکال لیں گے، نیا صدر منتخب کر لیا۔

پارلیمنٹ کے سکریٹری جنرل نے ووٹ شماری کے بعد اعلان کیا کہ رانیل وکرم سنگھے ملک کے 8ویں صدر منتخب کر لیے گئے ہیں۔ متعدد احتجاجیوں نے کہا کہ وکرم سنگھے کی جیت سے ،جن کی عام سری لنکائیوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی تھی،ایندھن، غذا اور ادویات کی شدید قلت کو مہینوں برداشت کرنے کے بعد حکمراں ٹولے کے خلاف غیض و غضب میں مبتلا عوام کے مزید مظاہروں کا باعث بن سکتی ہے۔

اس عہدے کے لیے وکرم سنگھے کے دوسرے اصل حریف حکمراں جماعت کے ممبر پارلیمنٹ ڈولاس الاہاپیروما احتجاجیوں اور حزب اختلاف کی پسند تھے لیکن انہیں ایک ایسے ملک کی ، جو کنگال ہو چکا ہو اوربین الاقوامی زر فنڈ کا محتاج ہو گیا ہو، حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔225رکنی پارلیمنٹ میں 134ووٹ وکرم سنگھے کے حق میں پڑے جبکہ82ووٹ الاہا پیروما کو ملے۔ تیسرے امیدوار ارونا کمارا دیسانائیکے کو محض3ووٹ ملے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *