Will provide people of Gilgit-Baltistan constitutional rights: Bilawal Bhuttoتصویر سوشل میڈیا

پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ وہ 70 سالوںسے آئینی حقوق سے محروم گلگت – بلتستان کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ 15 نومبر کو ہونے والے گلگت – بلتستان (جی بی)قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اپنی سیاسی مہم کے تحت ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، زرداری نے کہا کہ وہ اگر منتخب ہوئے تو پیپلز پارٹی نہ صرف جی بی کو ایک صوبے میں تبدیل کرے گی ، بلکہ یہ وہاں کے عوام کی زندگی میں بھی تبدیلی لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ انتخابات کے تین ماہ کے بعد گلگت- بلتستان کو صوبائی درجہ دیا جائے۔ جی بی (گلگت بلتستان ) کے لوگوں کو ان کے آئینی حقوق کے علاوہ روز گار دے کر معاشی انقلاب لائے گا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نے گلگت – بلتستان کو ریاست کا درجہ دینے کے ہر اقدام کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے اسے ایک ایسے وقت میں درجہ دینے کا اعلان کیا جب اس خطے میں انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ بلاول نے کہا کہ عمران نے جنوری میں خطے کو ریاست کا درجہ دینے کی تجویز کی مخالفت کی تھی۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان پر تلخ تبصرہ کیا اور کورونا وائرس سے عمران خان اور ا ن کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ و ہ دونوں اس جان لیوا وائرس کی طرح ہیں۔

گلگت بلتستان میں پیر کو ایک انتخابی جلسہ عام میں ، مریم نے عمران خان اور ان کی پارٹی کو کورونا قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ دنیا میں کووڈ- 19 نام کا مرض تو حال ہی میں دنیا میں پھیلا ہے لیکن یہ بیماری 2018 میں ہی پاکستان میں پھیل چکی تھی اور یہ بیماری محض ماسک پہننے سے نہیں جائے گی اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ واضح ہو کہ عمران 2018 میں اقتدار میں آئے تھے ۔ اور مریم کا اشارہ ان کی ہی جانب ہی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *