With 3 more, 14 terrorists killed in India’s J&K in last 8 daysتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: جنوبی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چڈورا میں زلووا علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ان تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی گذشتہ8روز کے دوران مختلف جھڑپوں اور سلامتی دستوں کی کارروائیوں میں 14دہشت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔جموں و کشمیر پولس نے ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت سری نگر کے رہائشی وسیم کے طور پر کی ہے جبکہ دو دیگر غیر ملکی ہیں۔یہ تمام دہشت گرد جیش محمد سے وابستہ ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر، پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ضلع کے چندگام گاو¿ں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔اسی دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ فی الحال سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پیر کے بعد جنوبی کشمیر میں یہ دوسرا انکاو¿نٹر ہے۔ کلگام ضلع میں منگل کو ایک تصادم میں دو مقامی دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *