نئی دہلی :مشہور بالی ووڈ ڈانس کوریو گرافر گنیش آچاریہ پر ایک خاتون نے یہ الزام عائد کر تے ہوئے اومبولی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ گنیش انہیں ایڈلٹ( فحش) ویڈیو ز دیکھنے کے لئے مجبور کرتے تھے۔
33سالہ خاتون کوریوگرافر نےگنیش آچاریہ کی جانب سے ایڈلٹ ویڈیوز دیکھنے کے دباؤ بنانے کے علاوہ آمدن میں کمیشن مانگنے اور فلم انڈسٹری میں کام نہ کرنے دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے لکھا ہے ’ جب سے گنیش آچاریہ ہندوستانی فلمز اور ٹیلی ویزن کوریوگرافر ایسوسی یشن کے جنرل سکریٹری بنے ہیں وہ تب سے مجھے پریشان کر رہے ہیں،جب میں گنیش کی بات نہیں مانی ، تو گنیش نے اپنے عہدے کا استعمال کر مجھے ایسوسی یشن سے نکال دیا ، اس علاوہ گنیش نے مجھے اپنا اسسٹینٹ بنانے کے لئے بھی کہا ، لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں آزاد طور سے کام کرنا پسند کرتی ہوں۔
متاثر ہ خاتون نے مزید بتایا کہ ’ جب بھی میں کسی کام کے لئے انکے آفس پہنچتی تھی تو ہمیشہ انہیں ایڈلٹ ویڈیو ز دیکھتے ہی پاتی تھی ، یہاں تک کہ انہوں نے مجھے بھی کئی بار ان ویڈیوز کو دیکھنے کے لئے کہا ۔ خاتون نے آگے کہا کہ ’ مجھ سے یہ تک کہا کہ آپ کو بھی یہ ویڈیوپسند آئیں گے ، یہ سب سن مجھے بہت غصہ آیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیش آچاریہ ہندوستانی فلمز اور ٹیلی ویژن کوریوگرافر ایسوسی یشن ( IFTCA) کے جنرل سیکریٹری بننے کے بعد اکثر ا س خاتون کو اندھیری واقع آئی ایف ٹی سی اے کے آفس بلاتے تھے ، اور خاتون کو فلم انڈسٹری سے ہٹادینے کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی کمائی سے کمیشن ساتھ ساتھ ہی فی ڈانس 500روپے کا مطالبہ کرتے تھے۔