کیف:(اے یوایس)جنگوں کی آفات عام طور پر اموات اور زخمیوں تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر المناک حادثات چھوڑ دیتی ہیں جو ناقابل فراموش اثرات چھوڑتے ہیں۔شاید یوکرین کا بحران اس سے بہتر حالت میں نہیں ہو گا کیونکہ ایسے وقت میں جب شہر بم دھماکوں سے گونج رہا تھا ایک خاتون نے عالم بے بسی میں دارالحکومت کیف کے میٹروا سٹیشن پر اپنے بچے کو جنم دیا۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 23 سالہ ماں جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نے کچھ پولیس افسران کی مدد سے جمعہ کی رات 8:30 بجے اس خاتون کی زچگی کرائی گئی۔
آفیسر مائکولا شلپاک نے بتایا کہ پولیس نے خاتون کو بچے کی پیدائش میں مدد کی اور ایمبولینس کو بلایا جو انہیں ہسپتال لے گئی۔ہفتے کے روز لوگانسک کے علاقے میں ایک اسپتال کے تہہ خانے میں ایک بچہ پیدا ہوا تھا۔ دوسری طرف بمباری کے نتیجے میں اسپتالوں اور طبی مراکز کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔اسپتال کے فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں ان لوگوں کے ساتھ جو نئی زندگی کے مستحق ہیں ہم نوزائیدہ کی آواز سنتے ہیں۔ یہ ایک بچے کی آواز تھی۔یوکرین کی رکن پارلیمنٹ ایناستاسیا رادینا نے دوسری جنگ عظیم کے وقت لندن میں زیرِزمین جنم دینے والی خواتین کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ناٹو پر زور دیا کہ وہ یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرے۔
روسی فوجی آپریشن موجودہ 24 فروری کی صبح یوکرین کی سرزمین پر تمام سمتوں سے شروع کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی گذشتہ مہینوں کے دوران غیر معمولی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس میں اضافہ اس وقت ہوا جب روسی صدر ولادی میر پوتین نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو ڈونباس کے علاقو ں کو آزاد ریاستیں تسلیم کر لیا۔اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی اور روس نے بڑے پیمانے پر یوکرین پر حملے شروع کردیئے۔
