Woman shot dead by jilted lover in Madhya Pradesh's Dhar districtتصویر سوشل میڈیا

بھوپال (اے یو ایس ) مدھیہ پردیش کے دھار کے رہائشی علاقے میں بدھ کی صبح ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو گولی مار دی۔ لڑکی نے نوجوان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دیپک راٹھور 22 سالہ لڑکی پوجا پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ لڑکی بار بار شادی کی تجویز کو ٹھکرا رہی تھی جس کی وجہ سے دیپک راٹھور نے لڑکی کو قتل کر دیا۔پوجا اپنی ماں اور دو بہنوں کے ساتھ دھر کے قریب برہم کنڈ میں رہتی تھی۔ راٹھور لڑکی کے پڑوس میں رہتا تھا۔ وہ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتی تھی۔ جب وہ کام پر جارہی تھی تو راٹھور نے اس پر فائرنگ کردی۔ لڑکی نے اس کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کے گھر والوں اور دوستوں کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔واقعہ کے ایک دن بعد پولیس راٹھور کو گرفتار کرنے برہم کنڈ پہنچی، جہاں اس نے پولیس والوں پر گولی چلا دی، جس میں ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہاں بھی جوابی فائرنگ کی جس میں راٹھور زخمی ہوگیا۔ ان کا علاج سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔پولیس نے راٹھور کے گھر کو بھی مسمار کر دیا جو کہ سرکاری زمین پر ناجائز تجاوزات کے ذریعے بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *