نئی دہلی: معروف اداکار سیف علی خان کی فلم ’ جوانی جانے من ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہندی سنیما کی مشہورو اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی آلیہ فرنیچر والاکا کہنا ہے کہ میں اداکار کارتک آرین کے ساتھ بیڈ شیئر کرسکتی ہوں۔
فلم ’ جوانی جانے من’ کی تشہیر کے دوران آلیہ سے ایک چیٹ شو میں کا رتک آرین کے حوالے ایک سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ نیند سے بیدار ہوں اور اچانک سے انکے بیڈ پر کارتک دکھائی دیں تو وہ کیا کریں گی؟
جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نیند سے بیدار ہونے پر اگر کارتک میرے بیڈ پرملے تو مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔
مجھے کارتک کے ساتھ بیڈ شیئر کرنے میں کوئی حیران کن بات نہیں ہوںگی۔
یہ پوچھے جانے پر کہ سارہ علی خان اور کارتک کا فلم ’ لو آج کل ‘میں شہوت انگیز مناظر پر ان کے کیا خیالات ہیں؟ جس پر آلیہ فرنیچر والا کہتی ہیں کہ ’ لو آج کل‘ کا ٹیلر دیکھا ہے ، اگر میں اس سین میں ہوتی تو بھی سین کو اتنا ہی دمدار بناتی ، دونوں نے اس سین کو کافی اچھے طریقے سے کیا ہے۔
(سبھی تصویریں انسٹا گرام)