World's oldest person, French nun Sister André, dies aged 118تصویر سوشل میڈیا

پیرس، (اے یوایس)فرانس سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں۔ لوسائل رینڈن نامی بزرگ خاتون 11 فروری 1904ءکو پیدا ہوئی تھیں اور ان کی موت سوتے وقت ہوئی۔لوسائل رینڈن نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر تھیں اور وہیں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔نرسنگ ہوم کے ترجمان نے لوسائل رینڈن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ سال 119 برس کی عمر میں جاپان کی کین تناکا کی موت کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپریل 2022ءمیں باضابطہ طور پر ان کو معمر ترین قراردیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *