نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان فلم ’ تانا جی ‘ جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی کے بعد اب فلم ’ جوانی جانے من ‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔
فلم ’ جوانی جانے من ‘ کی تشہیر میں مشغول سیف علی خا ن نے شو بز ویب سائٹ پنک ولا کو دیئے انٹرویو میں سابق اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ سے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ طلاق دنیا کی سب سے قبیح فعل ہے ۔
سیف علی خان نے مزید کہا کہ انہیں نہیں لگتا وہ کبھی اپنے طلاق کو لیکر کبھی ٹھیک ہو پاؤں گا،کچھ چیزیں ہیں جو کبھی بھی مجھے اس معاملے میں سکون نہیں دے گی، میں اس وقت صرف 20سال کا تھا، آج چیزیں کافی بدل گئی ہیں، آپ چاہتے ہیں کہ والدین ہمیشہ ساتھ رہیں، لیکن وہ دو الگ الگ اکائی ہیں،اس لئے آج کل ہر کوئی جدیدتعلقات سے اتفاق کر سکتا ہے۔
سیف علی خان نے امریتا سے طلاق کے بعد اپنے بچوں اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان پر مرتب اثرات کے بارے میں کہا کہ ’ کسی بھی بچے کو ایک اچھے گھر اور پرورش سے محروم نہیں رکھنا چاہئے، حالات چاہے کیسے بھی ہوں لیکن اسے اچھی طرح سے ہینڈل کرنا چاہئے اور زندہ دلی سے رہنا چاہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ یہ زندگی بے حد خوبصورت ہے ، ہو سکتا ہے کہ دو والدین ہونا کسی کےلئے دنیا کی سب سے اچھی چیز نہ ہو، لیکن جو چیز بچوں کے ساتھ ضرور شیئر کرنا چاہئے ، وہ ہے ایک اچھا گھر اور ماحول ۔ خیال رہے کہ سیف علی خان نے اداکارہ امریتا سنگھ سے سال 1991میں شادی کی تھی اور سال 2004میں دونوں میں طلاق ہو گئی تھی ۔
امریتا اور سیف سے دو بچے ہیں سارہ اور ابراہیم ۔ واضح رہے کہ سیف علی خان نے امریتا سے طلاق لیے کے بعد اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی ہے جن سے ان دونو ںکا ایک بیٹا ہے جس کا نام تیمور علی خان ہے ۔