Xi is set to secure a historic third term as China's presidentتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ حکمراں کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی)کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیسری مدت کے لیے تیار ہیں۔ لیکن اس سے پہلے شی نے اپنی پارٹی کی پرانی قیادت کو منہ بند رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے ریٹائرڈ کارکنوں کو اس سال منعقد ہونے والے اپنے اہم کنونشن سے قبل منفی سیاسی تقاریر کرنے سے روک دیا ہے۔اس کانفرنس میں صدر شی جن پنگ کی تیسری مدت کی منظوری کا امکان ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسیژنہوا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر نے ‘ نئے دور میں ریٹائرڈ کارکنان کے درمیان پارٹی کی تعمیر کو مضبوط کرنا’ کے عنوان سے قواعد کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ سی پی سی پارٹی کا یہ کنونشن ایک دہائی میں دو بار منعقد ہوتا ہے۔ اگر شی کی کوئی مخالفت نہیں ہوتی ہے تو، اس کنونشن میں شی کو ایک غیر معمولی تیسری مدت کار کے لئے حمایت ملنے کی امید ہے ، جس سے وہ پارٹی کے بانی ماو¿زے تنگ کے 1976 میں انتقال کے بعد ایسی حمایت پانے والے پہلے شخص بن جائیں گے۔ کانفرنس سے قبل ریٹائرڈ ورکرز کی نگرانی بڑھانے کے لیے رہنما اصولوں پر زور دیا گیا ہے۔ پارٹی کے تمام محکموں سے مطالبہ کیا گیا ریٹائرڈ کیڈرز اور پارٹی ممبران پارٹی کی بات سنیں اور پارٹی کی پالیسیوں پر عمل کریں۔

اس نے یہ بھی تنبیہ کی ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے معاملات کو سنجیدگی سے نمٹا جائے۔ سنٹرل آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ نئے قواعد پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈسپلن کی خلاف ورزی کی وجہ سے لائے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ کے اخبار ساو¿تھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق پارٹی کے بزرگ اور بوڑھے ارکان مرکزی کمیٹی کی عمومی پالیسیوں پر کھل کر بات نہ کرنے ، سیاسی منفی تبصرے نہ کرنے ، غیر قانونی سماجی تنظیموں کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے ، اور ان کا یا دوسروں کے فائدے کے لیے کسی کی سابقہ حیثیت کے اثر و رسوخ کو استعمال نہ کرنے کو کہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *