نئی دہلی:(اردو تہذیب اسپورٹس ڈیسک)ہندوستان کے یشاسوی جیسوال پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری بنا کر انڈر 19-ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے دنیا کے نویں اور ہندوستان کے چھٹے بلے باز بن گئے۔ سنچری بنانے والے 9بلے بازوں میں چھ ہندوستانیوں کے علاوہ آسٹریلیا کے دو اور انگلستان کا ایک بلے باز شامل ہے۔

انڈر19-ورلڈ کپ میں اگرچہ سنچری بنانے کا آغاز 1988میں آسٹریلیا بلے باز بریٹ ولیمز نے کیا لیکن بہت جلد ہندوستانی بلے بازوں نے اپنا جلوہ دکھانا شروع کر دیا اور 2000میںرونیت رکی نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں108رنز بنا کر ہندوستان کی جانب سے سنچری بنانے کاکیا آغاز کیا کہ جھڑی سی لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مزید پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے سنچری بنا کر انڈر19-ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والوں کے کلب پر ایسا قبضہ کیا کہ شاید برسوں کوئی دوسرا ملک نہیں کر سکے گا۔

2006میں چتیشور پجارا نے انگلستان کے خلاف سنچری(129ناٹ آؤٹ) بنائی۔ اس کے بعد ہندوستان نے پیچھے مڑ کر ہی نہیں دیکھا اور 2012میںنمکت چند نے(111) آسٹریلیا کے خلاف، 2018میں شوبھم گل نے(102ناٹ آؤٹ) پاکستان کے اور من جوت کالرا نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنائی اور اب دو سال بعدہی2020میں جیسوال نے سنچری کلب میں ہندوستان کو مزید اکثریت دلادی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *