Yemen condemns Houthi burning of dozens of homes in Hodeidahتصویر سوشل میڈیا

لندن: یمن کی حکومت نے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے تعدد علاقوں میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں درجنوں مکانات نذر آتش کر دیے جانے کی سخت مذمت کی ۔ یمن کے وزی اطلاعات معمر الاریانی نے کہا کہ ایران حمایت یافتہ گروپ نے الحدیدہ کے مرکوزہ ، جہاں پناہ گزینوں کا ایک کیمپ بھی ہے، الشجیرا اور النخیلہ کے دیہات میں40 سے زائد مکانات پھونک دیے ۔ان علاقوں پر حوثیوں کا کنٹرول ہے۔

دریں اثنا ایمسٹرڈم میں قائم انسانی حقوق تنظیم رائٹس راڈار نے الحدیدہ میں حوثیں کے ذریعہ مکانات جلائے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ٰیہ اندوہناک واردات انسانی تباہی ہے اور ان علاقوں کے رہائشیوں کی مشکلات اور پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تنیم کی رپورٹ کے مطابق 26مکانات طائف میں، سات مرکوزہ میں، پانچ الشجیرا میں اور چار النخیلہ میں جلائے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر ان لوگوں کے مکانات ہیں جو 2014میں شروع ہونے والی نگ کے بعد سے ہی بھاگ کر یہاں اقامت پذیر ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *