Yemen rebels launch barrage of strikes on Saudi sitesتصویر سوشل میڈیا

ریاض،( اے یو ایس ) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے مملکت سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف شروع کیے گئے 4 ڈرونز کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا۔آج اتوار کو ایک بیان میں عرب اتحاد نے مزید کہا کہ ان دشمنانہ حملوں میں الشقیق میں ڈی سیلینیشن پلانٹ، جازان میں آرامکو کی تنصیب اور جنوبی ظہران کے پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے اقتصادی تنصیبات اور شہری املاک کو نشانہ بناتے ہوئے دشمنانہ حملوں میں اضافہ امن کی کوششوں اور امن کے لیے خلیجی ممالک کے اقدامات کو مسترد کیا جا رہا ہے۔اتحاد نے ایک ڈرون کی تباہی کی بھی اطلاع دی جسے خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا نے علاقے میں گیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔بیان میں کہا کہ وہ صنعائ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سرحد پار سے دشمن کے حملوں کے آغاز پرنظر رکھے ہوئے ہیں۔ حملوں میں شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی مکانات کو مادی نقصان پہنچا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب اتحاد نے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے جازان شہر کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل روکنے کی تصدیق کی گئی۔عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل، ڈرون اور کروز میزائل استعمال کیے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتصادی تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے ڈرونز کی فضا میں نگرانی کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *