صنعا:(اے یو ایس ) یمنی فوج نے شبوہ گورنری کے تمام ڈائریکٹوریٹس کو آزاد کرانے کی تصدیق کی ہے اور البیضا میں حوثیوں کا پیچھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔سدرن جائنٹس بریگیڈز کے میڈیا سینٹر نے پیر کے روز شبوہ گورنری کے تمام اضلاع کی مکمل آزادی کے بعد عین ضلع کی آزادی کی تصدیق کی۔جائنٹس بریگیڈز کی کمان نے ایک بیان میں آپریشن کے دسویں دن عین ڈاریکٹوریٹ کو آزاد کرانے کے ساتھ آپریشن جنوبی سائیکلون کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کا اعلان کیا۔
بیان میں بتایا کہ شبوہ گورنری کے تمام اضلاع کو مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔جائنٹس بریگیڈز کی قیادت نے آئینی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت پر سعودی قیادت والے اتحاد کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مآرب میں حوثی ملیشیا کے خلاف 11 اہداف کو نشانہ بنایا ہے ۔شبوہ گورنری کو آزاد کرانے کے آپریشن میں دشمن ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اتوار کو یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان نے مآرب میں ملیشیاؤں کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر 15 اہدافی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان اور مآرب آپریشنز کے دوران 65 دہشت گرد عناصر کو ہلاک کرنے اور 11 گاڑیوں اور مواصلاتی مقامات کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
شبوہ میں اتحاد نے 39 ٹارگٹنگ کارروائیوں کے دوران 290 سے زیادہ دہشت گرد عناصر کی ہلاکت اور 30 گاڑیوں اور کیمپوں کو تباہ کرنے کی تصدیق کی۔یمنی گورنری شبوہ میں آخری گھنٹوں میں یمنی فوج اور جائنٹس بریگیڈز کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آئی اور اس دوران یمنی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے بیحان ڈاریکٹوریٹ کو آزاد کرالیا۔حوثی ملیشیا کو پیچھے ہٹنے کے لیے 6 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد عمالقہ بریگیڈز نے اتوار اس ڈیڈ لائن کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔ اس طرح عین ڈاریکٹوریٹ کو نشانہ بنا کر گورنری کو آزاد کرانے کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا۔ جس کے بعد ایک فضائی اور زمینی مہم شروع ہو گی، جس کا مقصد کوالیشن ٹو سپورٹ لیجیٹیمیسی کے ساتھ مل کر عین میں ملیشیا کے خلاف کاررروائی کرکے اسے وہاں سے بے دخل کرنا تھا۔
