صنعا: (اے یو ایس ) یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے کام کرنے والے عمالقہ بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شبوہ گورنری کو ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں دشمن ملیشیا کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اتوار کو یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کے ترجمان نے مآرب میں ملیشیاو¿ں کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر 15 اہدافی کارروائیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔اتحاد نے مآرب آپریشنز کے دوران 65 دہشت گرد عناصر کو ہلاک کرنے اور 11 گاڑیوں اور مواصلاتی مقامات کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
شبوہ میں اتحاد نے 39 ٹارگٹنگ کارروائیوں کے دوران 290 سے زیادہ دہشت گرد عناصر کی ہلاکت اور 30 گاڑیوں اور کیمپوں کو تباہ کرنے کی تصدیق کی۔یمنی گورنری شبوہ میں آخری گھنٹوں میں یمنی فوج اور جائنٹس بریگیڈز کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آئی۔ یمنی فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے بیحان ڈاریکٹوریٹ کو آزاد کرالیا۔حوثی ملیشیا کو پیچھے ہٹنے کے لیے 6 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیے جانے کے بعد عمالقہ بریگیڈز نے اتوار اس ڈیڈ لائن کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اس طرح عین ڈاریکٹوریٹ کو نشانہ بنا کر گورنری کو آزاد کرانے کا تیسرا مرحلہ شروع ہوا۔توقع ہے کہ آج ایک فضائی اور زمینی مہم شروع ہو گی، جس کا مقصد کوالیشن ٹو سپورٹ لیجیٹیمیسی کے ساتھ مل کر عین میں ملیشیا کے خلاف کاررروائی کرکے اسے وہاں سے بے دخل کرنا ہے۔
اپنے ایک خصوصی بیان شبوہ کے گورنر عوض محمد عبداللہ العولقی نے اتوار کو العربیہ کو بتایا کہ ہم چند گھنٹوں میں گورنری پر مکمل کنٹرول کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملیشیاو¿ں کے خلاف ہماری فوجی کارروائیاں نہیں رکیں گی اور دوسرے علاقوں میں منتقل ہو جائیں گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ عرب اتحاد کی حمایت شبوہ گورنری کی آزادی میں بنیادی ثابت ہوگی۔انہوں نے یمنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گورنری سے ملیشیاو¿ں کو نکالے جانے کے بعد اس میں ترقی کی حمایت کرے۔
