Yemen's army intercepts 3 Houthi attacksتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس)یمن کے صوبے الجوف کے شہر الحزم کے مشرق میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔زمینی ذرائع نےبدھ کے روز العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کو بتایا کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں تین مسلسل حملوں کی کوشش کی۔ اس کا مقصد لائریف کے علاقے میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے مورچوں میں داخل ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان مارے گئے۔ اس کے بعد یمنی فوج نے جوابی حملہ کیا اور وہ جبل لقشع کے اطراف پہنچ کر آگے کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ادھر الکسارہ کے محاذ پر یمنی فوج کی توپوں نے حوثی ملیشیا کی دو عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ جس میں متعدد حوثی مارے گئے۔اسی طرح آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الجوف کے مشرق میں حوثیوں کے مختلف ٹھکانوں پر بم باری کی۔ اس دوران میں حوثی باغیوں کا بھاری جانی اور مادی نقصان ہوا۔

یاد رہے کہ یمنی فوج نے ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ قبل مارب ، الجوف اور حجہ صوبوں میں متعدد محاذوں پر کارروائی شروع کی تھی۔ یہاں اس نے وسیع آپریشن میں قابل ذکر پیش قدمی کو یقینی بنایا اور حوثیوں کو بڑا نقصان پہنچایا۔اس کے ساتھ پی شمال مغربی مآرب میں خونریز جنگیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *