Zabiullah Mujahid said the Islamic Emirate supports the activities of the media in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل: اسلامی امارات کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امارات اسلامیہ افغانستان میں صحافیوں کی خدمات و سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امارت اسلامیہ اسلامی ڈھانچے کے اندر پریس کی آزادی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے امور سے متعلق جرمنی کے نمائندہ خصوصی جسپر ویک کے اس ٹوئیٹ، پر جس میں انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان اور افغانوں کے لیے پریس کی آزادی کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں پر بندشیں ختم ہو جانا چاہئیں،تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی میڈیا اداروں کو امریکی فوجوں کی واپسی کے بعد سے صحافتی سرگرمیوں سے روکنے کا اصل سبب یہ تھا ان کا غیر ملکی چندے پر انحصارہونا تھا۔

مجاہد نے مزید کہا کہ ہم افغانستان میں میڈیا اداروں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ امارات اسلامیہ ان کے مالی مسائل حل کرنے میں مدد ینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔قبل ازیں افغانستان جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک رکن میر علی اصغر اکبر زادہ نے کہا کہ میڈیا خلاف ورزی کے کمیشن کی اطلاعات تک رسائی سے وہ مسائل کم ہو سکتے ہیں جو اس وقت صحافیوں کو درپیش ہیں اور جن سے صحافی برادری نبرد آزما ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *