Zawahiri's killing by US a violation of Doha Agreement, says Talibanتصویر سوشل میڈیا

کابل: (اے یو ایس)کابل میں ایک امریکی ڈرون حملہ میں القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کی ہلاکت پر اپنے پہلے بیان میں افغانستان کی حکمراں طالبان حکومت نے ڈ رون حملے کی تصدیق اور اس میں ایمن الاظواہری کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور اسے بین الاقوامی اصولوں اور امریکہ و طالبان کے درمیان ہونے والے دوحہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ۔اسلامی امارات افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پشو زبان میں جاری ایک بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ اس حملے کی مذمت کرتی ہے اور اسے بین الاقوامی اصولوں اور دوحہ معادے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتی ہے اس طرح کے اقدامات گزشتہ 20 سالوں کے ناکام تجربات کا اعادہ ہیں اور امریکہ، افغانستان اور خطے کے مفادات کے خلاف ہیں۔

مجاہد نے ، جو افغانستان کے نگراں نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ہیں، امریکہ کو بھی تنبیہہ کی کہ آئندہ سرزمین افغانستان پر اس نوعیت کا کوئی دوسرا واقعہ رونما نہیں ہونا چاہئے۔کہا جاتا ہے کہ الظواہری کابل مےں اےک مکان کی بالکنی مےں کھڑے تھے جب امرےکی ڈرون ان کو دومیزائلوں سے نشانہ بنا یا۔حملے کے وقت الظوہری کے افراد خاندان بھی وہاں تھے ۔ مسٹر جوبائےڈن نے کہا کہ 71سالہ الظواہر ی کو ہلا ک کرنے کا وقت حکم دےا جب انہےں پورا پتہ چلا کہ وہ کابل میں ایک مکان میں چھے ہیں۔ الظواہری نے امریکی بحریہ سے تعلق رکھنے والے ملاحوں کو نشانہ بنا یا اس کے علاوہ تنزانیہ اور کینیا میں ان کے سفارتخانوں پر بھی حملہ کےا گیا ۔

ایک امریکی افسر کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد طالبان کے اعلی افسروں نے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر الظواہری پرحملہ کیا گیا اور امرےکی وزےرخارجہ مسٹر بلکن نے طالبان حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امن معاہدے کی مخالفت کی اور اےک دہشت گرد کو اپنے ےہاں پناہ دی ۔ امرےکی صدر نے کہا انٹلی جنس اےجنسےوں نے اسی سال اےمن الظواہری کے ٹھکانوں کا پتہ لگا ےا اور ےہ 9-11کے حملوں کی بھی منصوبہ بندی کی جس نے بھی ان کے بارے مےں اطلاع دی انہےں ڈھائی کروڑڈالر انعام دےا جائےگا افغانستان مےں انخلاءکے بعدےہ امرےکی کی پہلی فوجی کارروائی ہے ۔ واضح ہو کہ اسامہ بن لادن کے ہلاک ہونے کے بعد الظواہری نے ہی کمان سنبھالی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *