قیف :یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک کے مشرق میں روسی جارحیت میں بے پناہ اضافہ کا انتباہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ روس اگلے حملے کے لیے ہزاروں ہزار فوجیوں کو تعینات کر رہا ہے ۔ اور اس نے میریوپول میں جہاں ہزاروں افراد اب تک مارے جاچکے ہیں، ہزاروں فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں روس نے ایک ایسے ظالم و جابر فوجی جنرل کو بھی یوکرین میں اپنے فوجیوں کی کارروائیوں کی نگرانی کرنے کے لیے یوکرین میں تعینات کر دیا ہے جو ابھی تک شام میں تعینات تھا اور شامی لوگوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے تھا۔اے یو ایس کی رپورٹ کے مطابق صدر زیلنسکی نے جنوبی کوریائی ارکان پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ روس نے صرف یوکرین کو نہیں بلکہ یورپ کو بھی دھمکایا ہے، روس اگلے حملے کے لیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے سیکڑوں انفراانسٹرکچر کو تباہ کردیا، روس کے تباہ کیے گئے انفرا اسٹرکچر میں کم ازکم 300 اسپتال شامل ہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس اگلے حملے کےلیے ہزاروں فوجیوں کو جمع کررہا ہے، یوکرین کےشہر ماریوپول میں روسی حملے میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک اسے رکنے پر مجبور نہیں کیا جاتا، اگر ہمیں اس جنگ سے بچنا ہے تو ہمیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔
