Zelensky urges Doha Forum to hike gas outputتصویر سوشل میڈیا

قیف: ( اے ےواےس) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے قطر کے دوحہ فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل سے مالامال ممالک اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ روس کی طرف سے سپلائی میں کمی کو پورا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ روس نے ہماری بندر گاہوں کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔ انہوں نے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی توانائی کی برامدات میں اضافہ کریں۔ خاص طور سے قطر اپنی قدرتی گیس کی بر آمدات کو بڑھائے، کیونکہ وہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ گیس پائی جاتی ہے۔

یوکرین کے صدر نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین کے مسلمان آ نے والے مقدس مہینے رمضان میں بھی روس کے خلاف بر سر پیکار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ لوگوں کے مصائب اور تکالیف کے ماحول کے باوجود رمضان کا پورا احترام کیا جائے۔دریں اثنا قطر کے حکمران امیر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے برتاو پر تنقید کی اور دنیا پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے اس بات کی تعریف کی کہ سعودی عرب اور قطر کے اعلیٰ سفارت کار اس فورم میں ایک ساتھ موجود ہیں۔تاہم انہوں نے نوٹ کیا کہ سعودی عرب اور امارات نے یوکرین کی جنگ کے سلسلے میں روس کی مذمت سے گریز کیا۔ انہوں نے کہ اس وقت ہم اور آپ جو کچھ ٹیلی و یژن پر دیکھ رہے ہیں، اس کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہم اسے معاف کر دیں گے اور پوتین کو یونہی بخش دیں گے۔ میری طرف سے اس کا جواب نفی میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *