Zelensky warns residents of southern Ukraine Putin is planning to falsify result of a ‘so-called’ referendumتصویر سوشل میڈیا

قیف:(اے یو ایس ) یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے کھیرسون اور زپور ژیژیا کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ روس دونباس کی سرحد سے متصل خطہ پر اپنے حملے کی حمایت کے دعوے کے نام نہاد ریفرنڈم کے نتیجہ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔صدر زیلنسکی نے ان دو خطوں کے رہائشیوں کو تلقین کی روسی فوجوں اور انتظامیہ کے عہدیداروں معلومات فراہم کرتے وقت بہت چوکنا رہیں کیونکہ وہ ان معلومات کو مردم شماری سے تعبیر کر رہے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ اگر وہ آپ سے کچھ سوالات کے جواب بھرنے کہیں اور کہیں کہ اپنے پاسپورٹ کی تفصیل کا اندراج کرائیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس میں آپ کو نقصان ہو گا۔آپ لوگوں کو کوئی انسانی امداد فراہم نہیں کرائی جائے گی۔دریں اثنا زیلنسکی نے خبردارکیا ہے کہ اگر روس ماریوپول شہر میں عوام کو تباہ کرتا ہے اور اپنے زیرقبضہ یوکرینی علاقوں میں ”ڈھونگ جمہوریاو¿ں“کی تشکیل کے لیے”فرضی ریفرنڈم“کا انعقاد کرتا ہے تو کیف اس کے ساتھ ہرقسم کی بات چیت سے دستبردار ہوجائے گا۔یوکرینی صدر ہفتے کے روز دارالحکومت کیف میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ماریوپول میں ہمارے افراد مارے جاتے ہیں اور اگرجنوبی علاقے خیرسن میں ڈھونگ ریفرینڈم منعقد کیاجاتا ہے توپھر یوکرین کسی بھی مذاکراتی عمل سے دستبردار ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ ماریوپول میں یوکرین کے ان تمام فوجیوں کے تبادلے کے لیے تیارہیں جو شہر کا دفاع کر رہے ہیں تاکہ”ان لوگوں کو بچایا جاسکے جو خود کو خوفناک صورت حال میں پاتے ہیں اورمحاصرے میں ہیں“۔صدرزیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماریوپول میں فوجیوں کے ساتھ ان کا”آخری رابطہ“ایک گھنٹا پہلے ہوا تھا۔مارچ کے آغاز میں شہرپر روسی فوج کے حملے اور اس کے محاصرے کے آغاز کے بعد سے”آج مشکل ترین دن تھا“۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *