قیف: (اے یو ایس ) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روس یوکرین میں کیمیاوی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو خطاب میں مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ روس کو ایسے ہتھیاروں کے استعمال سے روکنے کے لیے ماسکو کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کریں۔
زیلنسکی کے خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق محصور جنوبی ساحلی شہر ماریوپول میں پہلے ہی کیمیا وی اسلحہ استعمال کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس نے کہا ہے کہ برطانیہ ان رپورٹس سے آگاہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تفصیلات کی تصدیق کے لیے شراکت داروں کے ساتھ فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس طرح کے ہتھیاروں کا کسی بھی طرح کا استعمال اس تنازع میں ایک خطرناک اضافہ ہوگا، اور ہم (روسی صدر ولادیمیر) پوتین اور ان کی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔”امریکی وزارت دفاع کے پریس سکریٹری جان کربی نے کہا کہ امریکہ اس وقت کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی رپورٹوں کی تصدیق نہیں کر سکتا، لیکن اگر یہ سچ ہے تو یہ گہری تشویش کی بات ہے۔
