Zelenskyy says impossible to explain why Ukraine turns away from Russian Covid-19 vaccineتصویر سوشل میڈیا

ماسکو : یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایسے وقت میں جب مغربی ممالک یوکرین کو کورونا کے علاج سے محروم کررہے ہیں تویوکرین کے شہری روس کی کورونا وائرس سے بچانے والی ویکسین کو کیوں نظر انداز کررہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز‘ نے زیلینسکی کے حوالہ سے کہا ”بلاشبہ یوکرینی عوام کو یہ سمجھانا مشکل ہے کہ جب امریکہ اور یوروپ آپ کو ویکسین نہیں دے رہے ہیں تو انہیں روس سے ویکسین کیوں نہیں لینا چاہئے۔“

اخبار کے مطابق ولادمیر زیلینسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم سے مایوس ہوگئے تھے جس میں انہوں نے کوڈ 19 کے خلاف ویکسین کی برآمدات پرعارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

خیال رہے گذشتہ ہفتہ ٹرمپ نے کووڈ۔19 ویکسین کی ملکی ترسیل کو ترجیح دینے کے احکامات صادر کیے تھے۔ یوکرین نے اس سے قبل کورونا وائرس ویکسین کی فراہمی میں تیزی لانے کے لئے فائزر ، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔

اخبار کے مطابق یوکرین کو اب پہلے تجارتی ویکسین کی کھیپ کا انتظار کرنا پڑے گا ، جس کی مہینوں بعد آمد متوقع ہے۔ یوکرین کے وزیر صحت میکسم اسٹیپانووف نے نومبر میں کہا تھا کہ ملک کو 2021 کے نصف میں کووڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ ملنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *