Iran welcomes Yemen's Supreme Political Council peaceful initiativesتصویر سوشل میڈیا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کی امن پیشرفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعا کی جانب سے نیک نیتی کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس منصوبے میں جنگ کے خاتمے کی شدید خواہش کے ساتھ ساتھ عوام کے جابرانہ محاصرے کو ختم کرنے اور یمن کے سیاسی بحران کو حل کرنے کے پختہ عزم سے متعلق ایک ٹھوس پیغام ہے۔خلیل زادے نے مزید کہا کہ اس پیشرفت پر سنجیدگی اور مثبت انداز میں قدماٹھایا گیا تو اس سے حالیہ جنگ کے خاتمہ کی راہ ہموار ہو گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق سعید خطیب زادے نے اس امید کا اظہار کیاکہ رمضان الکریم کی آمد کے موقع پر انسانی مسائل کو ترجیحات میں سرفہرست قرار دینے اور قیدیوں کے تبادلہ میں پیشرفت سے یمن میں کشیدگی کے خاتمے اور قومی مفاہمت نظر آئے گی۔واضح رہے کہ انصاراللہ تحریک کے ترجمان اور یمنی قومی سالویشن حکومت کے سنئیر مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط کی جانب سے پیش کیے گئے اقدامات کے ساتھ مثبت بات چیت اور جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے اور یمن سے غیر ملکی افواج کا انخلا کے لیے مثبت ردعمل؛ قیام امن کی کلید ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 کو سوائے عمان کے 9دیگر عرب ممالک کی مددسے یمن پر زبردست حملے کیے ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے غریب ترین عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر اس لیے جارحیت کا آغاز کیا تا کہ معزول صدر عبد المنصور ہادی کی واپسی کا بہانہ کر کے پنے اقتدار، مقاصد اور سیاسی عزائم کی تکمیل کے ارادوں کو عملی جامہ پہناسکے۔لیکن باوجود اس جارحیت کے سات سال گزر جانے کے باوجود سعودی عرب اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا اور یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں اپنی قوم کا دفاع کرتے ہوئے، جارح اتحاد اور اس کے اتحادیوں کو شدید ضربیں لگانے میں کامیاب ہورہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *