30,000 copies of Qur’an distributed to worshippers at Grand Mosque, Prophet’s Mosque during Ramadanتصویر سوشل میڈیا

مکہ مکرمہ (اے یو ایس ) صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے شعبہ قرآنی امورکے ڈائریکٹر سعد بن غویلب الندوی نے کہا کہ انتظامیہ نے ماہ صیام کے پہلے عشرہ میں قرآن پاک کے 30,000 سے زائد نسخے عطیہ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل کے 20 نسخے بھی تقسیم کیے گئے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عطیات کا پروگرام صدارت عامہ کے محکموں کے تعاون سے مشترکہ نکات کو فعال کرتے ہوئے رمضان کے پورے مہینے میں جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تحفہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کردہ اہم ترین خدمات میں سے ایک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *