واشنگٹن: دو مشتبہ چینی انٹیلی جنس اہلکاروں پر چینی کمپنی ہواوے کے خلاف امریکی فوجداری تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ملزم نے امریکی اہلکار کو ڈیجیٹل کرنسی، ہزاروں ڈالر نقد اور زیورات دیے تاکہ اس کے ذریعے معلومات حاصل کی جا سکیں۔ امریکہ طویل عرصے سے چین پر الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ امریکہ کے سیاسی معاملات میں مداخلت اور راز اکٹھا کرنے اور املاک دانش کو چوری کرتا رہا ہے۔
پیر کو دو افراد کے علاوہ، 11 دیگر چینی شہریوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران امریکہ میں افراد کو ہراساں کرنے اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ہوا وے معاملے میں گﺅچ±ن اور ڑینگ وانگ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک امریکی اہلکار کو محکمہ انصاف کی تفتیش کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی، جس میں گواہ، مقدمے کے شواہد اور ممکنہ نئے الزامات شامل ہیں۔
تصویر سوشل میڈیا 