اسلا م آباد:(اے یو ایس) پاکستان کی الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف پارٹی کے2ہنماﺅں پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری اسد عمر اور فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکر کے ان تینوں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سپریم کورٹ پہلے ہی سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھیو ںکے خلاف کارروائی رکھنے کی اجازت دے چکی ہے۔ اور ان رہنماﺅں کوآئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت بھی دی تھی۔ الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت چار رکنی بینچ نے کی جس کی سربراہی نثار درانی کررہے تھے۔
آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے ان تینوں رہنماﺅں کو 50-50ہزارروپے کے مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی۔ اس کیس کی اگلی سماعت 17جنوری کو ہے۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہے۔جبکہ فواد چودھری نے کہا کہ وہ عدالت میں اس کے خلاف اپیل کریںگے۔ عمران اور ان کے دوسرے ساتھیوں نے مختلف جلسوں کے دوران الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے اور الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ الزامات غلط اور من گھڑت ہے۔ سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اوران رہنماﺅں کے خلاف توہین آمیز مقدمہ چلایاگیا۔
تصویر سوشل میڈیا