Azerbaijan's Interior Ministry continues operation against the Iranian spy networkتصویر سوشل میڈیا

تہران(اے یو ایس)جمہوریہ آذربائیجان کی سکیورٹی فورسز نے باکو میں ایرانی “جاسوسی نیٹ ورک” کا پتا چلانے کی غرض سے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے اس امر کا اظہار ترکی کی اناضول نیوز ایجنسی کے حوالے سے کیا ہے۔جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت داخلہ کے مطابق باکو اور جمہوریہ کے دیگر شہروں میں ایرانی جاسوسوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔قبل ازیں آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 27 جنوری کو تہران میں ان کے ملک کے سفارت خانے پر مسلح حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ایران کے سفر سے گریز کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “ایران کی غیر مستحکم صورتحال اور آذربائیجان کے سفارتی مشن پر دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ہم جمہوریہ آذربائیجان کے شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایران کا سفر صرف ناگزیر حالا ت میں کریں۔ سفر کے دوران بہت زیادہ احتیاط سے کام لیا جائے”۔خیال رہے کہ 27 جنوری کو آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ تہران میں ان کے ملک کے سفارت خانے پر مسلح حملہ ہوا ہے، جس میں سفارتی مشن کے چیف سکیورٹی افسر ہلاک اور ان کے دو ساتھی زخمی ہو گئے تھے۔بعد ازاں 29 جنوری کو سفارت خانے کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو باکو منتقل کر دیا گیا تھا۔آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ خلف خلفوف نے تصدیق کی کہ ان کے ملک کے سفارت خانے نے سفارتی سرگرمیاں مکمل طور پر روک دی ہیں لیکن ایران کے شمال مغرب میں تبریز شہر میں قونصلیٹ جنرل کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *