Expanding ties with India is priority area for new US House Foreign Relations Committeeتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی نئی تشکیل شدہ خارجہ تعلقات کمیٹی امریکہ بھارت دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پرخاص طور پر دفاعی، اقتصادی شعبے اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تزویراتی اہمیت کے حامل ہند-بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی موجودگی کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دے گی۔ ریپبلکن قانون ساز مائیکل میکول کی سربراہی میں کمیٹی نے اپنی 118ویں میٹنگ کے دوران اپنی ترجیحات کا تعین کرنے کے لیے ایک تحریک کی منظوری دی۔

ہند-بحرالکاہل کے خطے میں بحر ہند اور بحیرہ جنوبی چین سمیت مغربی اور وسطی بحر الکاہل شامل ہیں۔ امریکہ، بھارت اور کئی دیگر عالمی طاقتیں وسائل سے مالا مال خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیوں کے تناظر میں آزاد، کھلے ہند-بحرالکاہل کو یقینی بنانے کی ضرورت کا حوالہ دے رہی ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ وہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال حملے اور امریکی ردعمل کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ افغانستان کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *