Iran’s Supreme Leader opens space for possible nuclear dealتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں، ماہرین اور حکام کے ایک گروپ سے خطاب میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مغرب کے ساتھ معاہدے کے امکان کو محتاط انداز میں منظور کنے کا اشارہ دیا لیکن ساتھ ہی ایران کی جوہری تنصیبات کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ی بات ذہن نشین رکھتے ہوئے کہ تمام خارجہ امور میں ایران کے رہبر اعلیٰ کا کہا حرف آخر ہے ان کا سفارتی لب و لہجہ جوہری مذاکرات کے مستقبل اور امریکہ ایران تعلقات کے لیے مذاکراتی موقف میں گہری بصیرت اور سنگین پیچیدگیاں رکھتا ہے۔

رہبر اعلیٰ کی یہ تقریر ایران کے جوہری پروگرام اور امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کے لیے ایک نازک موڑ پر ہوئی ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ستمبر سے تعطل کا شکار ہیں۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر غیر مناسب مطالبات کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ یوکرین کی جنگ میں ایرانی حکومت کی روس کی مدد اور ملک گیر احتجاجی تحریک پر ایرانی حکمرانوں کے وحشیانہ کریک ڈاو¿ن نے بھی مذاکراتی عمل کو تعطل کا سبب بنادیا دریں اثنا ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے میں اضافہ اور مزید تنصیبات کی تنصیب کر کے اپنی جوہری سرگرمیوں کو مسلسل آگے بڑھا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *